گوکرن:28؍اگست(ایس اؤ نیوز) تورکے پنچایت حدود کے ہوسکٹا دیہات میں ماہ مئی میں 60لاکھ روپیوں کےبجٹ سے سیمنٹ اور تارکول سے تعمیرکی گئی سڑک ، صرف دوماہ میں ہی اکھڑ جانے سے راہ گیروں کو چلنے پھرنےمیں دقت ہورہی ہے۔
سڑک برباد ہونے سے پہلے ایک مرتبہ عوام نےغیر معیاری کام کو لےکر افسران کو توجہ دلائی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو اسی کا نتیجہ ہے کہ سڑک مکمل برباد ہوگئی ہے۔ معززین شہر کا مطالبہ ہے کہ سڑک کی تعمیر کرنے والے، اس کے معیار کی جانچ کرنے والے انجنئیر اور برباد ہوئی سڑک کے متعلق پوری جانچ کی جائے۔
سڑک تعمیر معاملے کو لے کر ٹھیک طرح سے جانچ نہیں کی گئی توہوسکٹا کراس کے قریب گوکرن۔ کمٹہ روڈ پر عوام راستہ روکو کے ذریعے احتجاج کرنے کا ماہی گیر سہکاری سنگھ کے صدر اوماکانت ہوسکٹا نے انتباہ دیا۔ اس سلسلے میں گرام پنچایت صدر آنند کوری کو متوجہ کیاجاچکاہے انہوں نے تیقن دلایا ہےکہ ایک ہفتہ میں مسئلہ کو حل کرلیں گے۔